جگر کی بیماری میں مبتلا لوگوں کو ماہرین نے بڑی خوشخبری دے دی؟
  12  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جگر کا درست طریقے سے کام کرنا متعدد وجوہات کے باعث اچھی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے تاہم اس کی بڑی اہمیت یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں اسےہضم کرنے کے لیے جگر کی ضرورت ہوتی ہے،تو اس میں کسی بھی قسم کی خرابی یا بیماری کی صورت میں جو علامات سامنے آتی ہیں وہ بھی اکثر افراد نظر انداز کردیتے ہیں۔جگر کو نقصان پہنچنے والی علامات درج ذیل ہیں۔ذہنی الجھناگر ہر معاملے میں الجھن کا احساس ہوتا ہے یہ جگر کے سنگین امراض کی علامت ہوسکتی ہے، چونکہ جگر اپنا کام معمول کے مطابق نہیں کرپاتا اس لیے زہریلا مواد دوران خون میں

شامل ہوجاتا ہے اور دماغ تک پہنچ جاتا ہے، اگر آپ کی الجھن بد ترین ہوجائے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔آنکھیں زرد ہوجانازرد آنکھیں اس بات کی نشانی ہیں کہ جگر میں کچھ مسئلہ ہے اور یہ ممکنہ طور پر جگر کے امراض کی سب سے واضح علامت ہے،طبی ماہرین کے مطابق ایک زرد رنگ کا جز بیلیریوبن عام طور پر جگر کے ذریعے جسم سے خارج ہوجاتا ہے، تاہم جب جگر کو اپنا کام کرنے میں مشکل ہو تو یہ جز اکھٹا ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں آنکھوں کی سفیدی زردی مائل ہوجاتی ہے۔ہیپاٹائٹس کا شکار ہوناجب وائرس جگر کو متاثر کرتا ہے تو وہ ورم کا شکار ہوجاتا ہے جبکہ اس کے افعال متاثر ہوتے ہیں،جگر کو متاثر کرنے والے سب سے عام وائرس ہیپاٹائٹس ہوتا ہے، ہیپاٹائٹس اے عام طور پر کسی متاثر فرد کے فضلے یا ناقص خوراک ہضم نہ ہونے پر شکار بناتا ہے جبکہ بی اور سی عام طور پر خون یا ایسے ہی جسمانی سیال کے جسم سے رابطے کی صورت میں لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔تھکاوٹہر ایک کو کسی نہ کسی وقت تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہی ہے مگر جگر کے امراض کے باعث جس تھکاوٹ کا تجربہ ہوتا ہے وہ بالکل متختلف ہوتی ہے۔ جگر میں خرابی کی صورت میں یہ عضو توانائی پر کنٹرول کر کے دن کو پورا کرنا انتہائی مشکل بنا دیتا ہے،کافی اور دیگر کیفین والے مشروبات جگر کی حالت کو زیادہ بد ترین بنا دیتے ہیں، لہذا توانائی کو واپس حاصل کرنے کے لیے پانی، پھل اور صحت مند پروٹین تک محدود رہیں۔خارش کا ہونااگر جگر میں مسئلہ ہو تو پورے جسم میں خارش ہونے لگتی ہے، طبی ماہرین اس کی واضح وجہ جان تو نہیں سکے تاہم ان کے خیال میں یہ کسی قسم کے نمک کے باعث ہوتا ہے،بائل نامی یہ نمک معدے کا حصہ ہوتا ہے جو جگر بناتا ہے، تاہم جگر کے امراض کی صورت میں اس کی سطح بڑھنے لگتی ہے اور خارش کی تکلیف پیدا ہوجاتی ہے۔پیٹ پھولنااگر پیٹ اچانک غبارے کی طرح پھول جائے اور اس میں کمی نہ آئے تو یہ عام گیس بھرنے سے زیادہ بڑا مسئلہ ہوسکتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق جگر کے ارگرد موجود خون کی شریانوں پر دباؤ بڑھنے سے معدے میں ہوا بھرنے لگتی ہے،ایسی صورت میں ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہوتا ہے کہ مسئلہ کس وجہ سے لاحق ہوا ہے۔موٹاپاموٹاپے کے نتیجے میں فیٹی لیور امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر اگر عمر کی چوتھی یا پانچویں دہائی چل رہی ہے، موٹاپے کے نتیجے میں جگر کے ارگرد چربی جمع ہونے لگتی ہے جس سے جگر پر خراشیں پڑسکتی ہیں۔قریبی رشتہ داراگر کسی قریبی رشتے دار میں جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ہو تو آپ کے اندر بھی اس کا امکان 13 گنا بڑھ جاتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق یہ مرض جنیاتی طور پر بھی ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved