بھارت کے اسپتال میں آکسیجن سپلائی منقطع ہونے سے 60 بچے ہلاک
  12  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

گورکھ پور(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں 60 بچے ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے اور انفیکشن پھیلنے سے 5 روز میں 60 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے جن میں نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔ اسپتال انتظامیہ اور ضلعی حکومت نے کہا ہے کہ بچے آکسیجن کی قلت سے نہیں بلکہ انفیکشن سے ہلاک ہوئے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کئی روز بعد اسپتال کا دورہ کرکے صورت حال کا معائنہ کیا ہے۔

افسوس ناک طور پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے والے روز بھی 9 بچے ہلاک ہوگئے۔اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نااہلی اور غفلت پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ذمہ دار افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔یاد رہے کہ انتہا پسند ہندو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رواں سال ہی عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ مودی کی انتہا پسند حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد سے اپنے ملک کی ترقی کی بجائے بھارتی مسلمانوں کو دیوار سے لگانے پر ساری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved