موٹاپے اور بڑھتے وزن سے پریشان افراد کیلئے حیرت انگیز جادوئی مشروب؟
  13  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (ویب نیوز)وزن گھٹانے کی دقت سے وہی لوگ واقف ہوں گے جو اس مشکل مرحلے سے گزر رہے ہوں گے۔ مزے مزے کی غذاؤں سے دور رہنا اور تھکا دینے والی ورزشیں کرنا وزن کم کرنے میں آپ کی دلچسپی کو ختم بھی کرسکتا ہے۔تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسے ذائقہ دار مشروب کے بارے میں بتا رہے ہیں جو آپ کے منہ کا ذائقہ بھی خراب نہیں کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ آپ کا وزن بھی گھٹائے گا۔اس مشروب کو تیار کرنے کے لیے

آپ کو مندرجہ ذیل اشیاکی ضرورت پڑے گی۔انناس: نصف کپ سرکہ: 1چائے کا چمچ،لیموں کا رس: 1 چائے کا چمچ،پانی: نصف گلاس،اجوائن: 1 چٹکی،کالی مرچ: 1 چٹکی،تمام اشیا کو بلینڈر میں یک جان کر کے مشروب تیار کرلیں اور تازہ تیار کیا ہوا ہی پیئیں۔ فریج میں رکھ کر بعد میں استعمال کرنے سے گریز کریں۔یاد رکھیں، وزن کم کرنے میں 70 فیصد کردار غذاؤں کا ہوتا ہے جنہیں چھوڑنا یا اپنانا ضروری ہوتا ہے۔ مکمل نتائج حاصل کرنے کے لیے ورزشوں کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved