ہیواوے دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی
  6  ستمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

ویسے تو ایپل کے آئی فون کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے مگر جہاں تک فروخت کی بات ہے تو کافی عرصے پہلے ہی سام سنگ نے اسے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔مگر اب ایپل کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور اس سے عالمی سطح پر دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز بھی چھن گیا ہے اور اب کی بار ایسا ایک چینی کمپنی نے کیا ہے۔جی ہاں چینی کمپنی ہیواوے نے آئی فون 8 کے لانچ سے قبل عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں پہلی بار ایپل کو پیچھے چھو دیا ہے

۔کاؤنٹر پوائنٹ مارکیٹ پلس نامی کمپنی کے مطابق اب دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے ہیواوے سام سنگ کے بعد دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔کمپنی کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ہیواوے کی یہ برتری عارضی ہو کیونکہ آئی فون ایٹ جلد سامنے آنے والا ہے مگر پھر بھی چینی کمپنی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فون ابھی بھی آئی فون سیون اور سیون پلس ہیں جس کے بعد تیسرے نمبر پر اوپو آر 11 اور اسی کمپنی کا اے 57 چوھتے نمبر پر ہیں۔پانچویں پر سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ اور پھر شیاؤمی ریڈمی نوٹ فور ایکس ہے جبکہ ساتویں پر سام سنگ گلیکسی ایس ایٹ پلس ہے۔ہیواوے دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی تو بن گئی ہے مگر زیادہ فروخت ہونے والے دس فونز میں اس کی کوئی ڈیوائس شامل نہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved