ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا ،موسمیات
  7  ستمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب ہے، تاہم بالائی پنجاب، ما لاکنڈ، ہزارہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں سورج مکمل آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے، جڑواں شہروں میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم بالائی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ دو روز کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم قلات، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اورکشمیر میں بعض مقامات پرتیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس وقت شہر میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
17%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved