جدید ترین ٹینک الخالد نے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا
  7  ستمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان دفاع کے میدان میں مکمل خود انحصاری کی جانب گامزن ہے، پاکستان ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں تیار کیا گیا جدید ترین ٹینک الخالد نے دنیا کے کئی ممالک کے ٹینکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔الخالد ٹینک پر نوے کی دہائی میں کام شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے انجنئیرز نے شبانہ روز محنت سے چند سالوں بعد ہی الخالد ٹینک بنا کر پاک فوج کے حوالے کیا۔ الخالد ٹینک زمینی جنگ میں پاک فوج کے موثر ترین ہتھیاروں میں سے ایک ہے،

بلا شبہ الخالد ٹینک پرائیڈ آف پاکستان ہے۔الخالد ون میں 1200 ہارس پاور کا حامل ہے۔الخالد ون میں 1200 ہارس پاور کا حامل ڈیزل انجن ہے۔ اس میں 125 ایم ایم گن، 12.7 ایم ایم کی مشین گن، ہائی پرفارمنس کولنگ اور ائیر فلٹرنگ سسٹم ہے۔ اس کی رفتار ستر کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ تھرمل امیجنگ سے لیس یہ ٹینک دن اور رات دونوں میں یکساں صلاحیتوں کا حامل ہے، الخالد مختلف طرح کے گولے فائر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹینک کی پیداوار کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
69%
ٹھیک ہے
31%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved