ایسے 5 پودے جو آپ کو رات میں پرسکون نیند میں مدد فراہم کرتے ہیں
  8  ستمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

کراچی(ویب ڈیسک) گھر کے اندر پودوں کو نہ صرف گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ارد گرد کے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں کیونکہ پودے ماحول کو صاف رکھتے ہیں اور صحت کی بہتری کے بھی ضامن ہوتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ خوشبو نہ صرف انسان کے موڈ کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ کئی جسمانی بیماریوں کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔نیند کی کمی سے انسان کئی طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پودے انسان کو رات میں پر سکون نیند بھی مدد دیتے ہیں۔

ایسے 5پودے جن کی کمرے میں موجودگی سے آپ کی نیند پرسکون ہوجائے گی۔ لیونڈر لیونڈر“ کی خوشبو دماغ کو سکون دیتی ہے اور رات کو کمرے میں لیونڈر کی خوشبو آرام دہ نیند میں مدد دیتی ہے جبکہ اس کی مہک مچھروں کو دور بھگانے کے لیے بھی بہترین ہے۔محققین نے ثابت کیا ہے کہ یہ پودا نہ صرف بچوں کو گہری نیند لانے میں مدد کرتا ہے بلکہ نئی ماؤں میں ذہنی تناؤ کو بھی کم کرتا ہے۔ جیسمین کا پودا جیسمین کی خوشبو بہت ہی مسحور کن ہوتی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف آپ کا کمرہ مہک جائے گا اور ساتھ ہی آپ کو پر سکون نیند بھی آئے گی۔ اسنیک پلانٹ ناسا کے مطابق اسنیک پلانٹ گھر کی فضا کو آلودگی سے پاک کرنے والے پودوں میں سے ایک ہے، پودے کے ہرے اور پیلے پتے کمرے کی خوبصورتی میں اضافہ کردیتے ہیں۔ یہ پودا رات میں آکسیجن خارج کرتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کے کمرے میں آکسیجن کا لیول برقرار رہتا ہے اور پرسکون نیند میں مدد دیتا ہے۔ اسپائڈر پلانٹ اسپائڈر پلانٹ ہوا میں موجود کینسر کا سبب بننے والے کیمیکز کو صاف کرتا ہے اور پرسکون نیند لانے میں بھی مددگار ہے۔ ایلوویرا یہ پودا رات کو آکسیجن کا اخراج کرتا ہے، جس سے آپ پرسکون نیند حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اس کو جلدی بیماریوں کو ٹھیک کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved