فیس بک نے چپکے سے بڑی تبدیلی کر دی ۔۔ مداح دنگ رہ گئے
  9  ستمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک میں اب تک یہ سہولت موجود تھی کہ صارفین اپنا اسٹیٹس مختلف رنگ میں لکھ کر پوسٹ کر سکتے ہیں لیکن بہت جلد صارفین اپنا کمنٹ بھی مختلف رنگ کا انتخاب کر کے لکھ سکیں گے۔ اس فیچر کی سہولت ویب اور موبائل ایپ دونوں میں فراہم کی جائے گی تاہم فی الحال اس فیچر کو آزمائش کے لئے کچھ صارفین کے اکاؤنٹ تک رسائی دی گئی ہے۔جن صارفین کو رنگین کمنٹ کی آزمائشی سہولت دستیاب ہوئی تو انہوں نے اپنے رنگین کمنٹ کے اسکرین شارٹ لے کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کئے ہیں ۔جن صارفین نے

رنگین کمنٹ کا فیچر استعمال کیا ان کا کہنا ہے کہ فیس بک کا کلر کمنٹ فیچر مائی اسپیس ایپ کی طرح ہیں جس میں بیک گراونڈ ، آڈیو ، رنگ اور اسٹیکرز وغیرہ تبدیل ہوجاتے تھے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت نا ہو۔ گزشتہ سال فیس بک نے کلر اسٹیٹس فیچر متعارف کیا تھا اور رواں سال رنگین کمنٹ کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved