اپنے ساتھ مرغی کو سلائیں، ملیریا سے نجات پائیں
  11  ستمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اگر سکون کی نیند سونا چاہتے ہیں تو اپنے ساتھ ایک مرغی کو سلا لیں کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق مچھر مرغیوں سے دور بھاگتے ہیں۔ خاص طور پر ملیریا کا مچھر مرغیوں کے قریب بھی نہیں بھٹکتا۔دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق کچھ پرندے اور جانور ایسے ہیں جن سے مچھر دور بھاگتے ہیں۔ ان جونروں میں مرغی بھی شامل ہے۔تحقیق کے مطابق مرغیوں سے ایسی بدبو خارج ہوتی ہے جو مچھروں کو مشکلمیں ڈال دیتی ہے اور وہ اس جگہ جانے کی کوشش بھی نہیں کرتا۔ افریقہ کے ملک ایتھوپیا میں کی جانے والی تحقیق میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ مچھر انسانوں کے علاوہ جانور جیسے بکری،گائے اور بھیڑوں کو کاٹتا ہے۔

لیکن مرغیوں سے یہ کوسوں دور بھاگتا ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ مچھروں کو زندہ رہنےکیلئے خون چوسنا پڑتا ہے اوراگرانسان کا خون میسر نہ ہوتو جانوروں پر گزارا کیا جاتا ہے تاہم مچھر مرغیوں کے قریب بھی نہیں جاتا اور اس کی وجہ مرغیوں سے آنے والی بدبو ہے جو مچھروں کو ناگوار گزارتی ہے۔تجربے کے طور پر سائنسدانوں نے 11گھروں میں11افراد کو رکھا جن کی عمریں 27اور36سال کے درمیان تھیں اور ساتھ ہی مچھروں والا جال بھی لگادیا گیا۔کچھ جگہوں پر مرغیوں کے پر رکھ دئیے گئے۔کچھ دن بعد جب ان جالوں کو دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ جہاں مرغیوں کے پر تھے وہاں مچھروں کی تعداد انتہائی کم تھی جبکہ بغیر مرغیوں کے پَروں والی جگہ مچھروں کی تعداد بہت زیادہ تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved