پاکستان کے اہم شہر میں شہری موت کے منہ میں ۔۔ 700افراد بارے تشویشناک خبر آگئی
  12  ستمبر‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے ڈینگی نے پشاور میں وار کرنا شروع کردیے اور اب تک ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 900 تک جا پہنچی۔ پشاور میں ڈینگی سے مزید 100 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 900 ہوگئی جب کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈیڑھ سو مریض زیر علاج ہیں۔ پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ ا ور ملحقہ علاقوں سے بھی ڈینگی بخار کے مریض سامنے آئے ہیں۔ پشاور میں دیگر عوامی مسائل کی طرح ڈینگی وائرس کا ایشو بھی سیاست کی نذر ہونے لگا۔ پنجاب حکومت کی رضاکارانہ خدمات کو خیبرپختونخوا نے سیاسی چال

قرار دیتے ہوئے میڈیکل ٹیم کو سرکاری اسپتالو ں میں رسائی نہیں دی۔ صوبائی حکومت کے انکار کے باوجود پنجاب سے پشاور جانے والی موبائل میڈیکل وین پر شہریوں کا رش بڑھ گیا جب کہ مزید دو ٹیمیں آج پشاور پہنچیں گی۔ شہری کہتے ہیں کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت میسر نہیں پھر بھی صوبائی حکومت نے پنجاب سے آئی ٹیموں کواسپتالوں تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔ سرکاری اسپتالوں سے مایوس افراد کے لئے پنجاب حکومت کا "کاروان صحت" نعمت بن کر سامنے آیا جہاں دن رات مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved