شاہ رخ خان کا اپنے بیٹے کوانوکھا تحفہ
  7  جنوری‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی(روزنامہ اوصاف) بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم “رئیس” کی پروموشن میں مصروف ہیں اوراسی مصروفیت میں انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو ایک انوکھا تحفہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان اکثروبیشتراپنی فیملی کے ساتھ لی گئیں تصویریں سوشل میڈیا پر شئیرکرتے ہیں لیکن سب سے زیادہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے ساتھ نظرآتے ہیں اوراب اداکارنے ابرام کو اپنے فارم ہاؤس پر ایک “ٹری ہاؤس” بنا کردیا ہے۔ شا ہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پربھی بیٹے کے لیے تیارکیا جانے والے “ٹری ہاؤس” کی تصوریں شئیرکی ہیں۔گوری خان نے لکھا کہ ابرام کے لیے خوبصورت سا “ٹری ہاؤس” ڈیزائنرسابوسرل کی جانب سے بنایا گیا ہے۔ تصویروں میں ابرام کو بھی اپنے ٹری ہاؤس میں کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved