اوم پوری کی وہ خواہش جو سلمان خان پوری نہ کر سکے
  7  جنوری‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(روزنامہ اوصاف) بالی ووڈ انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان، اوم پوری کی دلی خواہش پوری نہ کرسکے۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان اوم پوری کی خواہش پوری نہ کرسکے، اوم پوری نے سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس ۔سیزن 10 میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔سلمان خان نے اوم پوری کی بگ باس سیزن 10 میں شرکت کی دعوت کو بخوشی قبول کرلیا تھا، لیکن زندگی نے لیجنڈری اداکار اوم ۔پوری کو مزید مہلت نہ دی۔دوسری جانب سلو میاں کی نئی فلم ٹیوب لائٹ میں اوم پوری اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جو ان کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہوئی ہے۔سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ٹیوب لائٹ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ہم شہرہ آفاق اداکار سے محروم ہوگئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved