طبعی موت نہیں بھیانک قتل،اوم پوری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
  8  جنوری‬‮  2017     |      شوبز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے محبت کی سزا،طبعی موت یا قتل؟اوم پوری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ،سنسنی خیز انکشافات،تفصیلات کے مطابق بھارتی معروف اداکار اوم پوری کو مبینہ طورپر پاکستان سے محبت بھاری پڑ گئی ، بھارتی اداکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہونے والے انکشافات نے دنیابھرمیں ہنگامہ برپاکردیا، معلوم ہوا ہے کہ اداکار اوم پوری کی لاش برہنہ حالت میں ملی تھی جبکہ ان کے سرپر ڈیڑھ انچ کا گہرا زخم کا نشان بھی پایاگیا ہے ، اداکار کی لاش کو کچن کے قریب برآمد کیاگیا، معلوم ہوا ہے کہ اداکار کی اپنی سابقہ اہلیہ نندتا پوری سے بھی لڑائی ہوئی تھی جبکہ نندتا نے بالی ووڈ ہدایت کار خالد قدوائی اور اوم پوری کے ڈرائیور کو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے ، پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے ، اوم پوری پاکستان سے تعلقات کے حامی تھے اور اکثر اوقات پاکستان کے دورے کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے بھارت میں ان کو بعض انتہاپسند اچھی نظروں سے نہیں دیکھتے تھے ،ابتدائی طورپر اوم پوری کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک قراردی گئی تھی جبکہ اب پولیس خالد قدوائی، اوم پوری کی اہلیہ سمیت ڈرائیور اور بیٹے ایشان کو بھی تفتیش میں شامل کرچکی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved