ماضی کے معروف اداکار ششی کپور آج کس حال میں ہیں ؟ دیکھ کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
  8  جنوری‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے ماضی کے چاکلیٹی اداکار ششی کپور آنجہانی اوم پوری کے جنازے میں شرکت کیلئے آئے تو دیکھنے والے ان کی حالت دیکھ کر سخت افسردہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آنجہانی اوم پوری کی آخری رسومات جمعہ کو ممبئی میں ادا کی گئیں جن میں متعدد فلمی ستاروں نے شرکت کی۔ اوم پوری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے ماضی کے معروف چاکلیٹی اداکار ششی کپور بھی آئے لیکن وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے تھے اور اٹھنے کے قابل نہیں تھے، انہیں دیکھ کر مداحوں کے دل افسردہ ہوگئے۔واضح رہے کہ اداکار ششی کپور کا پورا گھرانہ ہی بالی ووڈ سے وابستہ ہے ، ان کے بڑے بھائی راج کپور، شمی کپور سمیت ان کے بھتیجوں رشی کپور، رندھیرکپور اور ان کے بھائی راج کپور کے پوتوں اور پوتیوں کرشمہ کپور ، کرینہ کپور اور رنبیر کپور نے فلموں میں کام کرکے خوب شہرت سمیٹی ہے۔ ششی کپور اپنے زمانے میں چاکلیٹی ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے اور اس حوالے سے ان کی سدھارتھا (1972) اور ستیم شوم سندرم (1978) ایسی فلمیں تھیں جنہوں نے اس زمانے میں اپنے بولڈ مناظر کے باعث ہالی ووڈ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved