شر دھا کپور کی ایسی تصو یر منظر عام پر آگئی جس نے دیکھی حیران رہ گیا
  9  جنوری‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (روز نامہ اوصاف)شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز2010 میں فلم’’تین پتی‘‘ سے کیا لیکن شہرت انہیں 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم’’عاشقی 2‘‘سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’اک ولن‘‘،’’حیدر‘‘،’’اے بی سی ڈی 2‘‘،’’باغی‘‘اور’’راک آن 2‘‘شامل ہیں۔اداکارہ کو مسلسل تین فلموں کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے جب کہ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کی ہے اور کئی فلموں میں اپنی آوازکا جادو بھی جگایا ہے ۔شردھا کپور نے اداکاری کے ساتھ اپنی خوبصورتی کے حوالے سے بھی شہرت حاصل کی اور ان کا فلم نگری کی خوبصورت اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے لیکن اب اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر نے گلیمرس کی دنیا کاپول کھول دیا ہے جس نے نہ صرف مداحوں کو حیران کردیا بلکہ اس میں پہچاننابھی کسی صورت آسان نہیں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved