سنجے دت کی مسلمان والدہ نے کئی بار خودکی کی کوشش کی ، اس کی وجہ کیا تھی ؟ تہلکہ خیز انکشاف
  9  جنوری‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی والدہ نرگس دت کا سنیل دت سے شادی سے پہلے اداکار راج کپور کے ساتھ کئی سال تک معاشقہ چلتا رہا اور اس میں ناکامی پر انہو ں نے کئی بار خود کشی کی کوشش کی لیکن پھر ان کی ملاقات سنیل دت سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگس نے 6 سال کی عمر میں 1935 میں فلم تلاش حق سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہو ں نے 1943 میں بننے والی محبوب خان کی فلم تقدیر میں بھی اداکاری کی۔ اس کے علاوہ بھی انہو ں نے متعدد فلموں میں کام کیا تاہم انہیں 1949 میں بننے والی محبوب خان کی فلم انداز سے شہرت حاصل ہوئی۔ اس فلم نے دلیپ کمار ، راج کپور اور نرگس تینوں کو ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ اسی سال راج کپور کی فلم برسات ریلیز ہوئی جس میں نرگس اور راج کپور نے مرکزی کردار ادا کیا، اس فلم کے بعد اس جوڑی کو خوب پسند کیا جانے لگا۔عوام میں راج کپور اور نرگس کی جوڑی کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ ان دونوں نے 16 فلمیں اکٹھی کیں۔ اتنی رومانوی فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے دوران نرگس واقعی راج کپور سے پیار کرنے لگیں لیکن راج کپور پہلے سے ہی شادی شدہ تھے۔ ان دونوں کے افیئر کی خبریں زبان زد عام ہوگئیں اور اس معاشقے کی خبریں راج کپور کے گھر تک بھی جا پہنچیں۔ راج کپور کے گھر میں جب ہنگامہ برپا ہوا تو انہو ں نے آہستہ آہستہ نرگس سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔کشور ڈیسائی نے اپنی کتاب ’ڈارلنگ جی ‘ میں لکھا ہے کہ عشق میں ناکامی پر نرگس نے کئی بار خود کشی کی کوشش کی لیکن 1957 میں بننے والی فلم ’ مدر انڈیا‘ میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں اداکار سنیل دت نے نرگس کی مدد کی۔ اس حادثے کے بعد نرگس جنہو ں نے اس فلم میں سنیل دت کی ماں کا کردار ادا کیا تھا کا جھکا سنیل دت کی جانب ہوگیا اور دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved