اوم پوری زندہ دل،انسانیت کے قدردان تھے :شوکت علی
  9  جنوری‬‮  2017     |      شوبز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرگلوکارشوکت علی نے کہاہے کہ بالی ووڈاداکاراوم پوری ایک زندہ دل انسان اوربلندپایہ فنکارتھے ،وہ ذات پات اورمذہب سے بالاترہوکرانسانیت کے قدردان تھے۔ایک بیان میں انکاکہناتھا مجھے اوم پوری کے انتقال پربہت دکھ ہوا۔وہ میرے دیرینہ دوست تھے میراان سے برسوں پرانا تعلق تھا۔انہیں میراگیت نیندراں نوں اکھیاں دے راہ بھل گئے نے بہت پسندتھا۔بیرون ملک انہوں نے کئی بارمجھ سے یہ گیت سننے کی فرمائش کی۔شوکت علی کاکہناتھا اوم پوری ایک سچے ،کھرے ،نڈر اورپیارکرنیوالے انسان تھے۔انہوں نے اپنے انجام کی پرواہ کیے بغیرہمیشہ بھارت میں پاکستان اورپاکستانیوں کی تعریف کی ،وہ پاکستان کی میزبانی کے مداح تھے ،میں انکی محبت کو فراموش نہیں کرسکتا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved