فواد خان اور راحت فتح علی خان کو کو ایک ساتھ بڑی خوشخبری مل گئی
  10  جنوری‬‮  2017     |      شوبز
کراچی (روزنامہ اوصاف)کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لاکھوں شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہیں ممبئی میں ہونے والے فلم فئیر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار میل کیٹیگری کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ہونے والے 62ویں فلم فیئر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فواد خان کو فلم '’’کپور اینڈ سنز‘‘میں بہترین معاون اداکار کے طور پر جبکہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو فلم’’سلطان‘‘کے مشہور گانے ’جگ گھومیا‘کے لئے بہترین گلوکار کے طور پر نامزد کیا گیاہے۔واضح رہے فلم فیئر ایوارڈ ز کی تقریب 14جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved