معروف گلوکارضمانت خارج ہونے پر عدالت سے بھاگ نکلے
  11  جنوری‬‮  2017     |      شوبز
لاہور(روزنامہ اوصاف) مقامی سطح پر معروف گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی، تاہم عدالت میں ضمانت خارج ہونے پر بلال ساتھیوں سمیت بھاگ نکلے۔ گلوکار بلال سعید عبوری ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے ہیں، گلوکار بلال پر والدہ سے دھوکہ دہی کے الزام ہیں، جس پر ان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دی گئی تھی، تاہم بدھ کے روز عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی تو عدالت نے بلال کی ضمانت خارج کردی، جس کو سنتے ہی بلال اپنے ملوث ساتھیوں سمیت عدالتی احاطے سے روپوش ہوگیا اور پولیس ایک دوسرے کا منہ تکتی رہ گئی۔واضح رہے کہ گلوکار بلال سعید اور فیملی کے دیگر ممبران کے خلاف اس کی والدہ کی طرف سے دھوکہ دہی کے الزام میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں بلال سعید، رضا سعید، نوشین اور فاروق شامل تھے۔ملزمان کی عبوری ضمانت کے لئے جسٹس عبدالسمیع خان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کردی، جس کے بعد گلوکار بلال سعید سمیت تمام ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved