اداکارہ سوہا علی کا پروڈیوسر پر جنسی زیادتی کا الزام
  11  جنوری‬‮  2017     |      شوبز
لاہور(روزنامہ اوصاف) اداکارہ سوہا علی نے پروڈیوسر ارشد چوہدری کے خلاف جنسی زیادتی کی درخواست جمع کرائی ہے۔ اداکارہ سوہا علی نے سی سی پی او لاہور کے دفتر میں ایک درخواست جمع کرا ئی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پروڈیوسرارشد چوہدری مجھے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ پروڈیوسر نے کہا ہے کہ اگرپولیس کو اس حوالے سے بتانے کی کوشش کی تو وہ ان کے اکلوتے بیٹے کو قتل کردے گا۔سوہا علی نے الزام عائد کیا کہ پروڈیوسر ارشد چوہدری نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کے نام پر کئی لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، حکام نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ سوہا علی کی جانب سے ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے تاہم اداکارہ کی جانب سے اب تک کسی کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
20%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved