شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل میں تصاویر نے دھوم مچادی
  12  جنوری‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(روزنامہ اوصاف)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہننے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔شلوار قمیض کا لباس دنیا بھر میں مشہور ہے جس میں انسان کی شخصیت جاذب نظر ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی معروف شخصیات پر کشش بننے کے لیے شلوار قمیض پہنتی ہیں لیکن اب اس لباس کا جادو بالی ووڈ کے سرپر بھی چڑھ کر بول رہا ہے۔شاہ رخ خان کی فلم’’رئیس‘‘ کے سیٹ سے شلوار قمیض اورپشاوری چپل پہنے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں کنگ خان کی شخصیت مزید پرکشش نظر آرہی ہے اور ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم’’رئیس‘‘ میں پاکستانی اسٹار ماہرہ خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved