بھارت کی مشہور اداکارہ اچا نک پا کستان پہنچ گئی
  12  جنوری‬‮  2017     |      شوبز

لاہور (روز نامہ اوصاف) بھارتی اداکارہ سارہ خان پاکستان پہنچ گئی ہیں جہاں وہ نجی ٹی وی کے ڈرامے ”لیکن “ میں کام کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سارہ خان کو ”کلاچی میڈیا انٹرنیشنل “ نے اپنے مذکورہ پراجیکٹ میں لیڈرول کیلئے کاسٹ کیا ہے جس کے پروڈیوسر اقبال انصاری اور ڈائریکٹر فرقان ٹی صدیقی ہیں ۔ ڈرامے کی رائٹر ثروت نزیر ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر معیز صدیقی اور فیضان حیدر ہیں جبکہ کاسٹ میں نسرین قریشی ، عتیقہ اوڈوھو اور فردوس جمال کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے فنکار شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ’ ’ لیکن “ کی ریکارڈ نگ کل سے کراچی میں شروع ہو گی ۔ سارہ خان نے کراچی پہنچنے پر اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے پاکستان میں اپنے پہلے پراجیکٹ کیلئے بہت پیار ملا اور یہاں کسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ مجھے ایسے ہی لگا جیسے میں ممبئی میں کام کر رہی ہوں کیونکہ سب نے میرا بہت خیال رکھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved