شاہ رخ خان پر لوگوں کو فسادات پر اکسانے کا مقدمہ
  15  فروری‬‮  2017     |      شوبز
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )با اپنی فلموں کے ذریعے شائقین میں خوشیاں بکھیرنے والے شاہ رخ خان نئے تنازع میں پھنس گئے۔ فلم ”رئیس“ کی ٹرین کے ذریعے تشہیر انہیں مہنگی پڑگئی۔ ریلوے پولیس نے بالی وڈ کنگ کے خلاف لوگوں کو فسادات پر اکسانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔شاہ رخ خان ڈان کے طور پر تو پولیس کے ہاتھ نہیں آسکے لیکن حقیقی زندگی میں پولیس انہیں بخشنے کو تیار نظر نہیں آتی۔ کنگ خان کی فلم ”رئیس“ سینماﺅں میں لگ بھی گئی اور کامیابی کے ریکارڈ بھی توڑ دیے لیکن شاید انکی کامیابی کو کسی کی نظر لگ گئی۔شاہ رخ کے خلاف لوگوں کو فسادات پر اکسانے کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے اور وہ بھی ایک عام شہری وکرم سنگھ کی درخواست پر۔وکرم سنگھ نے شاہ رخ خان پر الزام لگایا کہ چوبیس جنوری کو شاہ رخ جب اپنی فلم ”رئیس“ کی تشہیر کیلئے ٹرین کے ذریعےراجستھان کے شہر کوٹہ پہنچے تو سٹیشن پر بھگدڑ کے باعث اسکی چھابڑی الٹ گئی، اسکا سارا سامان خراب ہوگیا، وہ خود بھی بے قابو ہجوم کے پاﺅں تلے روندنے سے بال بال بچا۔ریلوے پولیس نے وکرم کے الزامات کو اتنا سنجیدہ لیا کہ شاہ رخ خان اور انکے ساتھیوں پرغیرقانونی طور پر مجمع جمع کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسے متعدد سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر ڈالا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved