ایمی جیکسن کی ذاتی تصاویر منظر عام پر آگئیں
  16  فروری‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا موبائل فون ہیک کرکے اس میں موجود ان کی ذاتی تصاویر کو انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا ہے جس سے انھیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خبریں ہیں کہ ایمی جیکسن کے ساتھ یہ واقعہ لندن میں رونما ہوا۔ آئی کلاؤنڈ تک رسائی نہ ہونے پر وہ ایک موبائل سٹور پر گئیں لیکن جب وہ ممبئی پہنچیں تو انہیں محسوس ہوا کہ ان کا موبائل فون ہیک ہو چکا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ڈنر کے موقع پر لی گئی ذاتی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔ اسی طرح موبائل میں موجود دیگر ڈیٹا بھی ہیکرز کے ہتھے لگ گیا۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے کے بعد ایمی نے لندن، ممبئی اور اپنے آبائی علاقے میں سائبر سیل کو شکایت درج کرا دی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved