بھارتی اداکارہ کی والدہ کی پاکستان سے محبت اس کا جرم بن گئی
  16  فروری‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان دشمنی کی کئی حدیں آئے روز پھلانگے جا رہا ہے لیکن کئی بار اس کے اپنے اندر سے ایک ایسی آوازاٹھ جاتی ہے جو اس پوری دنیا میں ذلیل و رسوا کر دیتی ہے،۔بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کی ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کی والدہ زرقہ وسیم کی فیس بک پر پاکستان سے والہانہ محبت کی پوسٹ نے انتہا پسند ہندوؤں کو آگ بگولہ کردیا۔بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کا تعلق مقبوضہ وادی سے ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے جب کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بھی بھارتی وزیر کھیل کی جانب سے ننھی اداکارہ پرطنز کیا گیا تھا لیکن اب اداکارہ کی والدہ کی پاکستان سے محبت کو جرم بنا دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ وسیم کی والدہ زرقہ وسیم نے 3 سال قبل فیس بک پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت میں ’’دل دل پاکستان‘‘ کے نوٹ کے ساتھ ’’پرسکون رہتے ہوئے بھارت کو ہرا دو‘‘ کی پوسٹ کی تھی جب کہ دوسری پوسٹ میں سبز ہلالی پرچم کی نسبت سے خود کو سبزخون قرار دیا ہے۔دوسری جانب ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ننھی اداکارہ کو والدہ کی فیس بک پوسٹ کی بنیاد بنا کرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں بھارت سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ بعض افراد نے عامر خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے لیکن اب تک زائرہ وسیم یا ان کے خاندان نے کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا جس نے انتہا پسندوں کو مزید بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved