’’شوہر کی وینا ملک سے معذرت‘‘ اب طلاق ہو گی یا صلاح،وینا ملک نے آخری فیصلہ سنا دیا
  13  مارچ‬‮  2017     |      شوبز

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لیا جس پر اسد خٹک نے وینا ملک کو میڈ یا کے سامنے اور ذاتی طور پر ماننے کی کوششیں شروع کردیں تاہم ابھی تک وینا ملک صلح کے لیے راضی نہیں ہوئیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر وینا ملک مجھ سے ناراض ہے تو میں اس سے معافی مانگتا ہوں، میں نے وینا کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو تو بھی معافی مانگتا ہوں، بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔ اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتا ہوں کہ صلح ہو جائے۔تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے شوہر کی معذرت ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ اب مزید اسد کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
80%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved