’’آج کی سب سے حیران کن خبر ‘‘ جیکو لن فرنینڈس نے روزے رکھنے کا اعلان کر دیا
  13  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا عیسائیوں کے ایسٹر سے قبل رکھے جانے والے 40 ” روزے “ رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ماڈل و بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے حال ہی میں اپنی دو فلموں کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے۔فلم ”ری لوڈ“ میں وہ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم ”ڈرائیو“ میں سوشانت سنگھ راجپوت ان کے ہیرو ہیں۔ انتہائی مصروف شیڈول کے بعد اداکارہ نے ایسٹر تک خود کو فلموں سے دور رکھنے اور 40 روزے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے مذہب سے بہت لگاؤ ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ایسٹر سے قبل ہونے والی تمام عبادات کو پوری تندہی کے ساتھ انجام دوں۔ پورے لینٹن پیریڈ کے دوران خود کو تمام برائیوں سے دور رکھوں، اپنا احتساب کروں اور خصوصی دعائیں مانگوں۔یہ اپنے احتساب کرنے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔ مجھے مذہبی اقدار کو فالو کر کے ذہنی سکون ملتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved