ودیا بالن کا نوجوانی میں بھنگ پینے کا اعتراف
  13  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)صف اول کی بھارتی اداکارہ ودیا بالن اپنی صاف گوئی اور سیدھی باتوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انھیں کئی بار اپنی اس عادت کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔ کئی بار وہ پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی وجہ سے بھی ہرزہ سرائی کا شکار ہو چکی ہیں۔حال ہی میں ہولی کے تہوار پر انھوں نے اپنی نوجوانی کا ایک ایسا قصہ سب کو سنا یا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ جب وہ 16برس کی تھیں تو انھوں نے بھنگ پی لی تھی اور اس سے ان کی حالت خراب ہو گئی تھی اور وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوئے جارہی تھیں ۔لیکن اس کے بعد انھوں نے بھنگ کو ہاتھ لگانے سے بھی تو بہ کر لی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved