میرا کی مولانا طارق جمیل سے مدد کی درخواست
  13  مارچ‬‮  2017     |      شوبز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فلمسٹار میرا ہمیشہ ہی سے تنازعات کا شکار رہ ہیں ۔ کبھی انھیں غلط انگریزی بولنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ۔کبھی کسی شخص نے ان کا شوہر ہونے کا دعویٰ کیا۔کبھی نکاح پر نکاح کا معاملہ سامنے آیا تو کبھی ان کی قابل اعتراض دیڈیو نے تہلکہ مچائے رکھا لیکن اس وقت میرا کو جس پریشانی نے گھیر رکھا ہے وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی میاں عتیق کا نکاح کا دعویٰ ہے جس پر میرا نے علما کرام سے مدد کی درخواست کر دی ہے۔ مولانا طارق جمیل اور مفتی عبدالقوی کے نام درخواست میں کہا گیا ہے کہ میاں عتیق نام کا شخص ان کا خاوند ہونے کا بے بنیاد دعویٰ کر رہا ہے۔ نہ تو میرا اس سے کوئ نکاح ہوا نہ کوئی حق مہر میں نے لیا۔ اس کے ساتھ دکھائی جانے والی میری تصاویر کمپیوٹر کے ذریعے بنائی گئی ہیں ۔اور یہ سب میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہی ہوں۔ اسلامی قانون کی رو سے فیصلہ کر کے مجھے نجات دلائی جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved