’’کایا پلٹ گئی ‘‘ میرا نے مولانا طارق جمیل کے پاس جانے کا اعلان کردیا ۔۔ کیا کرنے جا رہی ہیں ؟
  15  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)خبروں کی شہ سرخیوں کی زینت بننے اور میڈیا کی خبروں میں رہنے کے فن کی ماہر اداکارہ میران نے اب مولانا طارق جمیل کیساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ دین کی آگاہی کیلئے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں اور خواتین کے حوالے سے کچھ پیچیدگیوں پر بھی معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ فلم انڈسٹری کی زبوں حالی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ لاہور کی فلم انڈسٹری فعال ہونے کے بعد ہی فنکاروں کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں یہ گزارش پیش کریں گی کہ وہ لاہور کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے بارے میں سوچیں۔ اداکارہ میران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ان کی سفارشات پر عمل کیا جائے تو لاہور میں فلم انڈسٹری کا جام پہیہ ایک بار پھر رواں دواں ہو سکتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved