بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کی رنویر سنگھ سے منگنی ختم
  16  مارچ‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست رنویر سنگھ کی بجائے رنبیر کے ساتھ انسٹا گرام پر ہولی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے جس سے ایک بار پر اداکارہ کی رنویر سے علیحدگی کی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے قربتیں قائم تھیں اور رنویر بھی ادکاارہ سے برملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں تاہم اب کئی روز سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب دپیکا نے ایک تصویر شیئر کرکے مزید سنسنی پھیلادی ہے۔دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے سابقہ دوست رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ کی ہولی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو تہوار کی مبارکباد دی ہے جب کہ اداکارہ کی پوسٹ نے رنویر سے علیحدگی کی خبروں کو مزید تقویت دے دی ہے۔جس کے بعد دونوں ادکاروں کی جوڑی میں علیحدگی کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب اداکارہ کی رنبیر کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر کو رنویر سے علیحدگی ہی تصور کیا جارہا ہے اور فلم نگری میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں تاہم دونوں میں کئی عرصے سے جاری اختلافات کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی منگنی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں”۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved