ایوانی مودی کا نریندر مودی کی بیٹی ہونے کا دعویٰ
  16  مارچ‬‮  2017     |      شوبز

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی بے باک اداکارہ ایوانی مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی میرے والد ہیں۔ہدایتکار مدھور بھنڈارکر کی فلم کلینڈر گرل میں جلوہ گر ہونے والی ایوانی مودی نے انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب ایوانی سے پوچھا گیا کہ ان کہ والد کون ہیں تو انہوں نے بتا یا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی میرے والد ہیں۔ادکارہ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے اب ایک برینڈ بن گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جب ایوانی مودی کو پہلی تامل فلم ملی تھی تو اس موقع پر نریندر مودی نے انہیں ایک خط لکھ کر مبارکباد بھی دی تھی۔گجراتی ماڈل اور اداکارہ ایوانی مودی نے متعدد ساوتھ انڈین فلموں میںکام کیا۔انہیں بہت زیادہ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا جب ایک مصنف نے کہا تھا کہ ایوانی کو ایکٹنگ کے اے کا بھی نہیں پتہ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
80%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved