مشہور اداکار شاہ رخ خان حادثہ کا شکار عالیہ بھٹ کی سالگرہ پر جا رہے تھے
  17  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )ممبئی:بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی کار فوٹوگرافر پر چڑھ دوری جس سے صحافی زخمی ہوگیا اور اداکار نے خود اسے اسپتال پہنچایا۔ شاہ رخ خان ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں ان کی گاڑی تصاویر اتارتے ہوئے فوٹوگرافر پر چڑھ دوری جس سے وہ معمولی زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد اداکار نے فوراً گاڑی سے اتر کر صحافی کو سنبھالا اور طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ شاہ رخ خان نے فوٹو گرافر کو ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا اور اپنے ذاتی معالج کو علاج کرنے کی ہدایت کی جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق فوٹو گرافر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور زیادہ چوٹ نہیں آئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved