معروف اداکارہ سجل علی کی والدہ خالقِ حقیقی سے جاملیں
  17  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
لاہور(روزنامہ اوصاف)پاکستان کی معروف ایکٹریس اور ماڈل سجل علی اور صبور علی کی والدہ انتقال کرگئیں‘ مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔تفصیلات کے مطابق کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف برسرِ پیکار سجل علی کی والدہ کی طبعیت گزشتہ رات انتہائی ناساز ہوئی اور وہ رضائے الہی سے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔اے آروائی نیوز کے مارننگ شو کے درمیان میزبان صنم بلوچ نے انتہائی رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ناظرین کو آگاہ کیا کہ سجل علی اورصبور علی کی والدہ راحت آپا انتقال کرگئیں ہیں‘ تاہم ان کی نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان فی الحال خاندان کی جانب سے نہیں کیا گیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والی بہنیں سجل اورصبور علی دونوں کا شمار پاکستان کی مشہور ماڈلز اوراداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کے معصومانہ خدو خال اور پیشہ ورانہ قابلیت کے سبب انہیں پسند کیا جاتا ہے۔گزشتہ رات سجل علی نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرے کے دوران لی گئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں اور اپنی والدہ کی صحت کے لیے اپنے مداحوں سے اپیل بھی کی تھی۔یاد رہے کہ سجل علی رواں سال کے پہلے مہینے میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ گئی تھیں جہاں اپنی والدہ اور دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ لی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے پناہ سراہا گیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved