ڈرامہ کوئین میرا کی وزیراعلیٰ پنجاب سے مالی مدد کی اپیل
  18  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
لاہور(روزنامہ اوصاف) لالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا نے وزیراعلیٰٰ پنجاب شہباز شریف سے مالی مدد کی اپیل کردی۔اداکارہ میرا 2 سال سے اسپتال کے نام پر چندہ جمع کرنے میں مصروف تھیں لیکن چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی ہوم پروڈکشن کے لیے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا کیمرہ خریدا تھا لیکن اب میرا نے کروڑوں کی مالکن ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کردی ہے۔میرا نے حکومت پنجاب کے سیکریٹری کلچر کے توسط سے شہبازشریف کو مالی مدد کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ باعزت اور پاکیزہ زندگی گزارنا چاہتی ہوں جس کے لیے میری مالی مدد کی جائے۔واضح رہے کہ اداکارہ کے لاہور میں ڈیفنس اور جوہر ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے 2 گھر ہیں اور مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس بھی ہیں جس کے باوجود سرکاری مدد کی اپیل کو میڈیا میں ان رہنے کا فن قرار دیا جاسکتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved