’’ اسلام سیکھنا چاہتی ہوں‘‘ معروف فلمسٹار کی عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی خواہش
  18  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) فلمسٹار میرا اپنے بیان اور بے پرواہ انداز کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ۔ تاہم اب فلمسٹار میرا نے معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں فلمسٹار میرا کا کہنا تھا کہ میں دین سے متعلق آگہی اور خواتین سے متعلق کچھ پیچیدگیوں کے سلسلے میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خدمت میں گزارش پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی فلم انڈسٹری کی بحالی کی طرف بھی توجہ دیں۔ انہوں نے فنکاروں کے مالی مسائل پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں فلم انڈسٹری کا جام پہیہ ایک مرتبہ پھر متحرک ہو سکتا ہے۔لاہور میں فلم انڈسٹری بحال ہونے سے فنکاروں کے مسائل حل ہوں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
40%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved