ماں بننے کے سوال پر ودیا بالن آپے سے ہاہر
  18  مارچ‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(روزنامہ اوصاف)الی ووڈ اداکارہ ودیا بالن سے شادی کے بعد متعدد انٹرویوزمیں حاملہ ہونے کی خبروں کا پوچھا جاتا ہے لیکن اس بار جب ان سے یہی سوال انٹرویو کے دوران دوبارہ دہرایا گیا تووہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارودیا بالن کوان کے زیادہ وزن کے باعث خاصہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ ان کے حاملہ ہونے کی خبریں بھی خوب میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔ اداکارہ سے جب بار بار ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تو وہ ایک دم غصہ ہوگئیں۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد خاتون اگر ڈاکٹر سے رابطہ کرے تو یہ ہی کیوں سمجھا جاتا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے، اسی طرح میں بھی ڈاکٹرسے دیگر بیماریوں یا چہرے کے کیل مہاسوں کے لیے بھی رابطہ کرسکتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں پڑوسی اوررشتہ دار سمیت سب ہی شادی کے بعد یہ ہی سوال کرتے ہیں۔ میں کوئی بچے پیدا کرنے والی مشین نہیں، بار بار حاملہ ہونے کا سوال غصہ دلاتا ہے کیونکہ یہ میرا اورمیرے شوہرکا ذاتی معاملہ ہے، دنیا کی آبادی بہت بڑھ چکی ہے تو کسی جوڑے کے بچے نہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved