کپل شرما کو بڑا جھٹکا ۔۔ شرما جی کا شو کے اہم ترین ساتھی سے جھگڑا ۔۔ کامیڈین نے شو کو خیر باد کہہ دیا
  18  مارچ‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )اس ہفتے کے شروع میں آسٹریلیا سے بھارت آنے والی پرواز کے مسافر اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے کپل شرما کو اپنے شو کے سب سے مضبوط اداکار ’سونیل گروور ‘کے ساتھ الجھتے ہوئے دیکھا ،کپل شرما نے اپنے ساتھی کیلئے انتہائی قابل اعتراض الفاظوں کا بھی استعمال کیا ۔کپل شرما کے شو کے دیگر ممبران کا کہناہے کہ دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے تناؤ چل رہاہے ۔ کپل شرماکے شومیں سنیل گروور ’گوتھی،ڈاکٹر مشہور گولاٹی اور رینکو بھابھی ‘کے نام سے مختلف کردار نبھاتے ہیں اور ان کے یہ کردار اسی طرح مشہور ہیں جیسے کہ کپل شرماکی کامیڈی ۔اگر یہ کہا جائے کہ یہ کپل شرما کے شوکی روح رواں ہیں تو غلط نہ ہوگا کیونکہ ان کی ایکٹنگ سے لوگ بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں ۔بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ کپل شرما ہر بار سنیل کو یہ باور کرواتے ہیں کہ اگر وہ انہیں چانس نہ دیتے تو وہ اس بلندی تک کبھی نہیں پہنچتا ۔تاہم اس جھگڑے کے بعد دونوں کے درمیان لڑائی کافی سنجیدگی اختیار کر گئی ہے جس کے بعد اب سنیل گروور نے کپل کے شو سے علیحدگی اختیار کرنے کافیصلہ کر لیاہے ۔شو کے ذرائع کا کہناہے کہ سنیل گروور اس ہفتے کے تمام شوز کی شوٹنگ مکمل کروا چکے ہیں اور اب وہ اگلی شوٹنگ کیلئے واپس نہیں آئیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved