بالی ووڈ ڈول انوشکا شرما بچپن میں کیا کام کیا کرتی تھیں ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے  
  18  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک پروگرام میں شرکت کے وقت اپنے بچپن کی ایک عجیب عادت کا ذکرکیا جس کے بعد ان کے مداحوں سمیت سب حیران ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ٹی وی پروگرام میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’پھلاری‘‘ (Phillauri) کی پروموشن کے لیے پہنچی، اداکارہ سے جب پروگرام کے دوران بچپن کی عادتوں کا پوچھا گیا توانہوں نے ایک ایسی عادت کا انکشاف کیا جس کے بعد ان کے مداح اوراس پروگرام میں شرکت کرنے والے لوگ حیران رہ گئے۔اداکارہ نے کہا کہ بچپن میں انہیں لگتا تھا کہ وہ ایک کباڑیا تھیں کیونکہ وہ بچپن میں چاکلیٹ کے ہرطرح کے ریپر، سکے اور مہروں کو سڑک سے اکٹھا کرتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا جب بھی وہ اسکول سے گھرآتی تھیں تو وہ ان چیزوں کواکٹھا کرکے جمع کرتی تھیں جب کہ کبھی کبھی تو وہ ان ریپرمیں سے بچی ہوئی چاکلیٹ بھی چاٹا کرتی تھیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved