کنگ خان نے سنجے دت کا دل جیت لیا
  19  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
بالی ووڈ (روزنامہ اوصاف) بالی ووڈ کی مایہ ناز فلم ’منا بھائی‘ نے سنجے دت کو کرئیرمیں کامیابی کی مزید سیڑھیاں چڑھنے میں مدد دی اور فلم میں ان کی اداکاری کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ اداکار نے بھی فلم میں اپنی اداکاری سے خوب انصاف کیا لیکن سنجے دت سے پہلے فلم کے پروڈیوسر نے کنگ خان کو اس فلم میں کام کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ شاہ رخ خان سے جب فلم منا بھائی کو چھوڑنے پر افسوس کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہر فلم کسی نہ کسی کی قسمت میں لکھی ہوتی ہے اور سمجھتا ہوں کہ جس بہتر انداز سے سنجے دت نے منا بھائی کے کردار کو نبھایا، میں اس طرح سے یہ کردار نہیں کر سکتا تھا، سنجے دت نے فلم میں زبردست اداکاری کی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved