کرینہ کے بیٹے کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
  19  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی(روزنامہ اوصاف) بالی ووڈ سٹارز سیف اور کرینہ کے صاحبزادے تیمور خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس تصویر میں کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمور کے سر کا بوسہ لے رہی ہیں۔ اس سے قبل جب سیف علی خان نے تیمور کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو افواہیں گردش کرنے لگیں کہ کرینہ کپور کو ان کا یہ اقدام بالکل پسند نہیں آیا تھا۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ کرینہ اس بات سے بالکل خوشی نہیں تھی کیونکہ اس کے خیال میں بچے کو نظر لگ جائے گی۔ سیف کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ تاہم میں ان باتوں پر بالکل یقین نہیں رکھتا، اگر ایسا ہوتا تو نظر لگنے کے بعد کرینہ ہسپتال پہنچ چکی ہوتی۔ تاہم بعد ازاں ایک بیان میں بالی ووڈ سٹار نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے تیمور کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی تھی بلکہ یہ میرے واٹس ایپ کی ڈسپلے پکچر تھی جو میڈیا پر وائرل ہو گئی۔خیال رہے کہ بالی ووڈ سٹارز سیف علی خان اور کرینہ کپور کے یہاں گزشتہ سال 20 دسمبر کو بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔ دونوں اداکاروں نے جب اپنے بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھا تو انھیں اس پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تیمور علی خان جب دو ماہ کا ہوا تو سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی اس کی پہلی تصویر نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی۔ واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2012ء میں شادی کی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved