کرینہ اور سیف کا بیٹا کس کا ہم شکل نکل آیا ؟ حیران کن انکشاف
  19  مارچ‬‮  2017     |      شوبز
ممبئی (این این آئی)اکثر کہا جاتا ہے کہ بچے اپنے والدین میں سے ہی کسی سے مشابہہ ہوتے ہیں، بولی وڈ میں بھی اکثر جوڑے ایسے ہیں، جن کے بچے بالکل ان کے بچپن کا عکس معلوم ہوتے ہیں۔بولی وڈ اسٹارز کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کا بیٹا تیمور ابھی صرف چند ماہ کا ہے، لیکن کبھی بھی خبروں کی شہ سرخیوں سے آؤٹ نہیں ہوتا۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیمور بالکل اپنی والدہ کے بچپن سے مشابہت رکھتا ہے اور اس کا ثبوت یہ تصویر ہے۔ بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی بیٹی میشا کپور بھی اپنے والد کے بچپن کا عکس دکھائی دیتی ہے۔شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بالکل کنگ خان کے بچپن کی عکاسی کرتے ہیں۔سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن اور اداکار ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن بھی بالکل ویسی ہی نظر آتی ہیں، جیسے ان کے والد (ابھیشیک) بچپن میں نظر آتے تھے۔بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بچپن اور ان کے صاحبزادے آزاد میں بھی بہت مشابہت دکھائی دیتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved