راکھی ساونت نے برقع اوڑھ لیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی
  14  اپریل‬‮  2017     |      شوبز
قطر (روزنامہ اوصاف) بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت کی برقع پہننے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ بالی ووڈ آئٹم گرل راکھی ساونت اپنے لباس اور متنازع بیانات کے باعث خاصی شہرت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ ہمیشہ سے ہی شہ سرخیوں میں رہتی ہیں لیکن اب ان کی برقع اوڑھے ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ راکھی ساونت کی برقع اوڑھے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مکمل طور پرعبایا پہن رکھا ہے۔ ویڈیو میں راکھی نے بتایا کہ قطر میں پرفارم کرنے کے لیے پہنچی ہوں جہاں غیر مناسب لباس پہننے پرحکومت کی جانب سے پابندی ہے جس کی وجہ سے برقع اوڑھ رکھا ہے جب کہ تقریب میں بھی اسی طرح پرفارم کرنا ہے تاہم عبائے میں میری شخصیت بھی اچھی لگ رہی ہے۔ آئٹم گرل کی یہ ویڈیو گزشتہ سال قطر کے دورے کی ہے جو اب تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ تاہم متعدد چاہنے والوں نے راکھی ساونت کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جگہ پرفارمنس کے لیے ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved