پاکستانی اداکارہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بھارت میں حاملہ ہوگئیں
  14  اپریل‬‮  2017     |      شوبز
اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستانی اداکارہ متھیرانے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیاکہ جب میں بھارت میں ایڈیشن دینے کے لیے گئی اورمجھے دوسال سے زیادہ کاوقت ہوچکاتھامجھے دوبڑے بریکس ملے تھے جس پرمیں بہت خوش تھی۔بھارت میں میراکام بہت اچھاچل رہاتھادوہفتے کے بعدمیں نے محسوس کیاکہ میں حاملہ ہوں۔میں ادھرسے ادھربھاگ رہی تھی کسی کومعلوم نہیں تھامیری امی نے مجھ سے پوچھاکہ کیاہواتومجھے سمجھ میں نہیں آرہاتھاکہ میں کیابولوں ۔اورجومیرے شوٹ کی ڈیٹس لگ رہی تھی وہ میری سات سے آٹھ مہینے کے حمل کے دوران آتی تھیںتوسات سے آٹھ مہینے کے حمل میں تومیں بہت زیادہ سفربھی نہیں کرسکتی تھی۔بہت سے سارے لوگوں نے بہت ساری الگ الگ رائے دی جس کی وجہ سے میں اورزیادہ پریشان ہوگئی تھی۔کچھ لوگوں نے بولاکہ کام کی طرف توجہ دوجبکہ کچھ نے بولاکہ اپنے آپ پرتوجہ دو۔لوگ ڈھکے چھپے لفظوں میں اپنی رائے دیتے رہے تومیں نے کہاکہ اب جوکچھ ہوناہے اسے ہونے دوامی نے کہاکہ کوئی بات نہیں اس کے بعدمیں نے ڈائریکٹرکویہ بات بتائی جب ڈائریکٹرمیرے بیٹے کودیکھتے ہیں توکہتے ہیں کہ یہ وہی ہے جوہماری فلم کے بیچ میں آیاتھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
29%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
9%
پسند ںہیں آئی
55%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved