ودیا بالن نے ساتھی ادکارہ کو زور دار تھپڑ رسید کردیا
  15  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(شوبز ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن نے فلم’’ بیگم جان ‘‘ کے ایک سین میں ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں تاہم سین کی عکسبندی کے دوران اداکارہ زار و قطار رونے لگیں۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلموں میں سخت جان عورت کے کردار میں نظر آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایک جذباتی انسان ہیں جو کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتیں جس کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا کہ جب فلم ’’بیگم جان‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک سین کی عکسبندی کے لئے ساتھی اداکارہ مشتی چکروتی کو تھپڑ رسید کرنا تھا۔اسکرپٹ کے مطابق ودیا نے مشتی چکروتی کو زوردار تھپڑ رسید کیا اور پھر انہیں گھسیٹتے ہوئے لے جانے لگیں جس پر اداکارہ رونے کی اداکاری کرنے لگیں لیکن ودیا بالن یہ منظر برداشت نہ کرسکیں اور سب کے سامنے ہچکیاں لے کر رونے لگیں جس پر ہدایت کار کو شوٹنگ روکنا پڑی۔شوٹنگ رکنے پر ودیا مشتی چکروتی کو گلے لگا کر آدھا گھنٹہ روتی رہیں اور بار بار معافی مانگتی رہیں جس پر سیٹ پر موجود تمام افراد بھی آبدیدہ ہوگئے۔واضح رہے کہ فلمساز مہیش بھٹ کی فلم’’بیگم جان‘‘ نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے اور فلم میں ودیا بالن مرکزی کردار کیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved