ماہرہ نے ایسا کون سا تیر مار لیا ؟ میں اس کی جگہ’ رئیس‘ میں ہوتی تو ۔۔۔! میرا ماہرہ پر برس پڑیں ، کیا کہہ دیا ؟
  15  اپریل‬‮  2017     |      شوبز
لاہور (این این آئی)میرا کو ماہرہ کی فلم رئیس کی کامیابی ہضم نہ ہوسکی ۔ایک انٹرویو میں میرا نے دعویٰ کیا کہ میں نے سب سے پہلے پاکستانی اداکاراؤں کیلئے بالی ووڈ کے دروازے کھولے تھے اور مجھے بھی بھارت میں بڑی مقبولیت ملی تھی جو آج بھی برقرار ہے تاہم ماہرہ خان کو ضرورت سے زیادہ میڈیا کوریج دی جارہی ہے۔ انہوں نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ‘‘رئیس’’ میں مجھے کاسٹ کیا جاتا تب بھی فلم اتنی ہی کامیاب ہوتی جتنی ماہرہ خان کے ساتھ ہوئی ہے۔اداکارہ کے مطابق میں نے کبھی بھی تعریف کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لیا اور میں ہمیشہ سے ہی فن کی قدر دان رہی ہوں ٗ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ بھارت میں کسی بھی اچھے پراجیکٹ کی پیش کش ہوئی تو ضرور کام کروں گی اور مہیش بھٹ سے اچھے مراسم قائم ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved