بھارت پلٹ صبا قمر کے نخرے بھی آسمانوں پر پہنچ گئے ۔۔ کیا کہہ دیا ؟
  15  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

کراچی(این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ صباء قمر نے اپنی بالی ووڈ فلم کے بعد لکس سٹائل ایوارڈ میں شرکت سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی وجہ سے شہر ت پانیوالی اداکارہ صباء قمرنے بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم’’ہندی میڈیم‘‘ کے ٹریلر آنے کے بعد پاکستان میں ہونیوالے لکس سٹائل ایوارڈ میں احتجاجاً شرکت سے انکار کردیا ہے۔صباء قمر نے ایوارڈ شو میں اس لئے شرکت سے انکار کردیا کیونکہ ان کو 12 سال سے خاطر میں نہیں لایا گیا او ر ان کی صلاحیتوں کو مانا نہیں گیا۔33 سالہ اداکارہ کو ایوارڈ شو کی تین کیٹیگریزمیں نامزد کیا گیا مگر وہ پاکستان کے واحد انٹرنیٹمنٹ شو میں شرکت نہیں کریں گی۔اداکارہ کے مطابق ایوارڈ شو میں انہیں صرف اسی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے کیونکہ ان کی بالی ووڈ فلم آرہی ہے اور انہوں نے کہا کہ ہر کسی نے میری فلم آنے کے بعد تعریف شروع کردی ہے۔صباء قمر نے پاکستان میں فنکار کو جانچنے کے معیار کا گلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک میں 2004 سے کام کررہی ہیں مگر اس سے قبل کبھی بھی ایوارڈ شو یا کوئی انعام دینے کیلئے کوئی بھی میرے پاس نہیں آیا۔تاہم بالی ووڈ میں انٹری کے بعد صباء قمر نے کہا کہ ہر ایوارڈ شو اور برانڈ اب میرے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved