بھارتی اداکارہ پرینیتی نے ایسی ویڈیو شیئر کر دی کہ اجے دیوگن شرمندہ ہو گئے
  15  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اجے دیوگن کے ساتھ بیٹھ کر ان کی پرانی فلم یہ راستے ہیں پیار کے دیکھ رہی ہیں۔اس ویڈیو میں اجے دیوگن رقص کرتے نظر آئے جس پر پرینیتی نے کہا کہ اجے دیوگن خوش نہیں کہ ہم ان کی فلم دیکھ رہے ہیں۔اجے دیوگن کو دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ وہ کافی شرمندہ ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ 29 سالہ پرینیتی چوپڑا ایک سال کا وقفہ لینے کے بعد اب 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں سے ایک فلم میری پیاری ہندو جبکہ دوسری مزاحیہ فلم گول مال-4 ہے۔فلم گول مال 4 کی کاسٹ میں اجے دیوگن، پرینیتی چوپڑا، ارشد وارثی، جونی لیور، کنال کھیمو، تبو اور تشار کپور وغیرہ موجود ہیں۔روہت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی فلم گول مال 4 کی ریلیز تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved