منی بیگم کی پرستار لڑکی ان کی بہو بن گئی
  16  اپریل‬‮  2017     |      شوبز

لاہور( این این آئی)گلوکارہ منی بیگم نے کہا ہے کہ میری زندگی کا حسین اتفاق ہے کہ اپنی بہو کا انتخاب حج کے موقع پر کیا ۔ ایک انٹر ویو میں منی بیگم نے بتایا کہ حج کے دوران میری نظر ایک لڑکی پر پڑی جو مجھے پہلی ہی نظر میں اچھی لگی ۔ واپسی پر وہی لڑکی میرے پیچھے آ رہی تھی اور اس نے مجھے کہا کہ میں آپ کی پرستار ہوں ۔ میں نے لڑکی کی والدہ سے ملاقات کی اور اس کے بعد آگے بڑھی اور وہ لڑکی میری بہو بن گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے پوتے کو دیکھنے کے لئے خصوصی طور پر امریکہ سے پاکستان آئی ہوں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved