مس ویٹ پاکستان زینب راجہ کا شوبزمیں آنے کا فیصلہ
  16  اپریل‬‮  2017     |      شوبز
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مس ویٹ پاکستان کا اعزازرکھنے والی ماڈل زینب راجہ نے شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ابتدائی طور پر مس ویٹ کے جاری مقابلوں کے دوران انہوں نے ٹی وی ڈرامہ سیریل مورے سیاں میں سپورٹنگ کردار ادا کر کے اداکاری کا آغاز کر دیا تھا ، اس حوالے سے گزشتہ روز انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حریم فاروق اور صبا قمر شوبز انڈسٹری میں ان کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں ، بھارتی و پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں ، میڈیا سائنس میں ڈگری لینے کے باوجود پہلی ترجیح اداکاری ہے ، سلمان خان ، شان ، علی ظفر اور فواد خان کیساتھ کام کرنا میری خواہش ہے۔ ان کا کہنا تھا اداکارہ کی حیثیت سے دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت بنانا چاہتی ہوں ، اداکاری میں تجربہ کاری کیلئے تھیٹر کرنا سب سے مشکل کام ضرور ہے لیکن لائیو پرفارمنس سے ایک نیا حوصلہ و عزم دل میں جنم لیتا ہے۔ تھیٹر کی ابتدا اسلام آباد سے کرچکی ہوں ، مس ویٹ پاکستان کا اعزاز بطور ماڈل نہیں دیگر کارکردگی کی بنا پر ملا ہے۔ انہوں نے کہا اب میں کراچی میں اپنا پہلا تھیٹر پلے سر قلم کرنے آئی ہوں جس کا آغاز یکم مئی سے ہوگا جو 10 روز تک جاری رہیگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved